کراچی شپ یارڈ میں تیار کردہ 32 ٹن پل ٹگ پاک بحریہ کے حوالے

  ٹگ میں  نصب مضبوط فینڈر تمام جہازوں کو کھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی  شپ یارڈ میں تیار ہونے والا32 ٹن پل ٹگ پاک بحریہ کے حوالے کر دیا گیا۔ 13 ناٹ رفتار  والے ٹگ کے چاروں طرف  مضبوط فینڈر  نصب ہیں جو پاک بحریہ کے تمام جہازوں کو کھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پل ٹگ پاک بحریہ کے حوالے کرنے کی تقریب کراچی ڈاکیارڈ میں واقع  شپ یارڈ  میں منعقد ہوئی ، جس کے مہمانِ خصوصی  وائس چیف آف نیول  اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے۔

مہمانِ خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ شپ یارڈ جہاز ساری  کی صنعت میں اہم  کردار ادا کر رہا ہے۔ شپ یارڈ کے  انجینئیر ز اور  ورکرز کی خدمات قابلِ تعریف ہیں۔پاک بحریہ کراچی شپ یارڈ کو ہمیشہ تعاون اور اور سپورٹ فراہم کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ُکراچی  شپ یارڈ  ہمیشہ پاک بحریہ کےاعتماد پر پورا اترا ہے۔  جلد شپ  یارڈ  میں تیار ہونے والے  مذید جنگی بیڑے بھی پاک بحیریہ کا حصہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک  سے  پرائیویٹ سیکٹر کو فروزغ ملے گا۔ گورنمنٹ اور پرائیویٹ کسیکٹر کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

تقریب میں ایم ڈی  ریئر ایڈمرل  سید حسن ناصر  شاہ  نے ٹگ پاک بحریہ کے حوالے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی  ریئر ایڈمرل  سید حسن ناصر  شاہ ہلالِ امتیاز نے کہا کہ پاک بحریہ کے لیے 6 جہازوں کی تعمیر کا  منصوبہ جاری ہے۔ 17 ہزار ٹن فلیٹ ٹینکر، میری ٹائم سیکورٹی  کے لیے 1500 اور 600 ٹن   کے میزائل بردار بیڑے تکمیلی مراحل میں ہیں، انہوں نے کہا کہ شپ یارڈ  نے فلپائن اور  تھائی لینڈ کے لیے 8 شوگر مل رولرز  تعمیر کیے۔ ایم ڈی  ریئر ایڈمرل نے بتایا  کہ  ٹگ  جدید  ٹگ جدید سہو لتوں سے آراستہ  ہے۔  ٹگ کو  پی این ٹی  فیض کا نام دیا  گیا  ہے۔ ٹگ 481 ٹن  وزنی 34 میٹر لمبا ہے جس کی رفتار  13 ناٹ ہے۔ ٹگ کی چاروں  طرف مضبوط  فینڈر نصب ہیں جو پاک  بحریہ کے تمام جہازوں کو کھینچنے کی  صلاحیت رکھتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top