کچھ لفظوں کی کہانی۔۔۔۔۔۔ کراچی

محمد صلاح الدین

سماجیات کے پروفیسر نے مجھ سے پو چھا کراچی میں کتنی قومیں آباد ہیں؟

میں نے بتایا ویسے تو کئی قو موں کے لوگ ریتے ہیں پر چار بڑی قومیں آباد

ہیں 1۔ کینٹ میں رہنے والے 2۔ پل کے اس پار رہنے والے 3۔ پل کے اِس پار رہنے والے 4۔ کچی آبادیوں والے

انہوں نے پوچھا کیا ان کو تعلیم، صحت، امن و امان اور انصاف کے یکساں مواقع میسر ہیں؟

نہیں، میں نے جواب دیا

کیا یہ آبس میں شادیاں کرتے ہیں؟ ان کا دوسرا سوال تھا

نہیں میں نے بتایا

انہوں نے کچھ دیر سوچاپھرفرمایا’ اس  شہر میں کبھی امن وامان قائم نہیں ھو سکتا ‘

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top