Tag Archives: چین کی نیشنل لائبریری

ـ ـ ـ ـ ـ کچھ لفظوں کی کہانی – – – – – کتاب

on 14/02/2018

 

محمد صلاح الدین

سائیں ! کیا وجہ ہے کہ چین اتنی ترقی کر گیا اور ہم اتنا پیچھے رہ گئے؟

‘کتاب’

سائیں نے ایک لفظ میں جواب دے دیا

میں سمجھا نہیں۔ میں نے سائیں سے کہا

وہ بولے ” دنیا کی دس بڑی لائبریریوں میں چین کی نیشنل لائبریری  کا نواں نمبر ہے، صرف اس ایک لائبریری میں تین کروڑ چونسٹھ لاکھ کتابیں ہیں اور باون لاکھ لوگ سالانہ اس لائبریری سے فائدہ اٹھاتے ہیں”۔

انہوں نے سانس لیا اور پھر بولے “بیٹا کامیابی دنیا کی ہو یا آخرت کی اس کے لیے کتاب کو تھامنا پڑتا ہے”۔