کچھ لفظوں کی کہانی——–سچ

on 05/11/2017

محمد صلاح الدین

پاکستانی قوم اسِ پستی سے کیسے نکلے گی؟

میں نے یہ سوال ایک لیڈر سے کیا، انہوں نے کہا ہم اقتدار میں آئیں گے تو یہ پستی ختم اور قوم ترقی کرے گی

ایک عالمِ دین سے پوچھا، انہوں نے کہا جب تمام لوگ ہمارا مسلک اختیار کرلیں گے تب یہ پستی ختم ھوگی۔

د انشور سے پوچھا، انہوں نے کہا جب یہ قوم

امریکہ کو اپناامام بنائے گی تب یہ پستی ختم ہوگی۔

تھکا ہارا گھر آیا ابو نے پوچھا کیوں پریشان ہو؟

پاکستانی قوم اِس پستی سے کیسے نکلے گی؟ میں نے ان کے سامنے بھی یہ سوال رکھا

جب یہ قوم جھوٹ بولنا چھوڑ دے گی تب خود بخود اِس پستی سے نکل آئیں گے